ایران نے پولیو سے نمٹنے میں بہت تیزی سے ترقی کی ہے

کرج، ارنا- مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (ڈبیلو ایچ او) کے دائریکٹر برائے پولیو کی روک تھام کے امور نے ویکسین اور سیرم تیار کرنے والی رازی انسٹی ٹیوٹ کو ایک مثالی تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ، اس کی مہارت کی وجہ سے معروف ہے اور اسے ویکسین تیار کرنے کے طور پر جانا جاتے ہیں اور ایران نے رازی انسٹی ٹیوٹ میں تیار کی گئی ویکسینوں کے ذریعے پولیو کی روک تھام میں انتہائی پیشرفت کی ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر "حمید جعفری" نے آج بروز بدھ کو سیرم اور ویکسین تیار کرنے والی زاری تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رازی انسٹی ٹیوٹ کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے زبانی پولیو ویکسین کی تیاری ہے جس کی وجہ سے ایران میں پولیو کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

جعفری نے مزید کہا کہ ایران نے پولیو کی روک تھام میں بہت جلدی سے پیشرفت کی ہے جس کی وجہ رازی انسٹی ٹیوٹ میں تیار کردہ پولیو ویکسین کی ہے۔

مشرقی بحیرہ روم کے علاقے کے ڈائریکٹر برائے پولیو کی روک تھام کے امور نے کہا کہ ایران کی رازی انسٹی ٹیوٹ اور ڈبلیو ایچ او کے درمیان تعاون کی طویل تاریخ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رازی انسٹی ٹیوٹ نے بچپن کی ویکسین بمشول ممپس، خسرہ اور روبیلا کی تیاری میں پیش پیش تھی اور اس نے کورونا ویکسین کی تیاری بھی کی ہے۔

جعفری نے کہا کہ لہذا مشرقی بحیرہ روم کے 22 اراکین کے درمیان، رازی انسٹی ٹیوٹ، وہ واحد تنظیم ہے جو بہت زیادہ ویکسینوں کی تیاری کر رہی ہے جو ہمارے علاقے کے بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے استعمال کی جاتی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .